- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
لاک ڈاوَن سے متعلق پاک فوج اور حکومت کی رائے مختلف نہیں، شیخ رشید
لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لاک ڈاوَن سے متعلق پاک فوج اور حکومت کی رائے مختلف نہیں اور ہم لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کے پابند ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے، ہمیں پاکستان اور قوم کو بچانا ہے، یہ وقت جنگ عظیم سے بھی سخت ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، حادثات اور امتحانات سے ہی لیڈرشپ کا پتا چلتا ہے، اپوزیشن کی رائے نقطہ چینی کے مترادف ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ ان کا کیا رویہ ہے، شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھ کر تنقید نہ کی جائے سب اپنا اپنا حصہ ڈالیں، میں تمام لوگوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، ناراض دوستوں کو صلاح کی دعوت دیتا ہوں، آئیں ہم ملک کر بحران سے ملک کو نکالیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی ملازم کورونا کا شکار نہیں ہوا، دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کا اثر کم ہے، 14 اپریل تک ملک میں کورونا کے اثرات واضح ہوجائیں گے، لاک ڈاوَن سے متعلق پاک فوج اور حکومت کی رائے مختلف نہیں، ہم لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کے پابند ہیں، 15 تاریخ سے وزیراعظم کی اجازت سے ریلوے کی فریٹ شروع کریں گے، ٹرینوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائیں گے، ہمیں ایک ارب 20 کروڑ ہر ہفتے نقصان ہو رہا ہے، ٹرینیں چلانے کیلئے لوگوں کا اصرار اور مجبوریاں ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سازش کی جا رہی ہے، کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے، صوبوں میں تفریق نہیں کرنی چاہیے، یہ وبا پوری دنیا میں آئی ہے، تبلیغی جماعت اور زائرین کو تنقید کانشانہ نہیں بنانا چاہیے، نماز پڑھنے والوں کے ساتھ کوئی غیراخلاقی بات نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 52 لوگ سڑکوں پر مرگئے، کیونکہ وہ لوگ پیدل چل پڑے تھے، ہم نے آخری 2 روز میں 40 ٹرینوں سے ایک لاکھ 65 ہزار مسافروں کو منتقل کیا، ٹرینیں نہ چلاتے تو گھروں کو نہ جانے والے مسافر آج لوگ ایڑھیاں رگڑ رہے ہوتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔