عاطف اسلم کی آوازمیں اذان نے سننے والوں پررقت طاری کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 اپريل 2020

عالمی شہرت یافتہ عاطف اسلم کی آواز کے دیوانے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں: فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ عاطف اسلم کی آواز کے دیوانے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں: فوٹو: فائل

 کراچی: گلوکارعاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان دی جس کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کی آوازکے دیوانے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں۔ عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھا گیا مشہور ومعروف کلام ’تاجدارحرم‘ اورحمد باری تعالیٰ ’وہی خدا ہے‘ کی پزیرائی دنیا بھرمیں ہوئی تھی۔

اب عاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان دی۔ عاطف اسلم کی آوازمیں اذان نے سننے والوں پررقت طاری کردی۔ اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظرمیں خانہ کعبہ، گنبد خضریٰ، قران کریمب اورخدا کی قدرت شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔