حریم شاہ کا نجی ٹی وی پررمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی سے متعلق نیا بیان

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 اپريل 2020

میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، حریم شاہ: فوٹو: فائل

میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، حریم شاہ: فوٹو: فائل

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تورمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی۔

حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹراکاؤنٹ پرایک وڈیوجاری کی گئی ہے جس میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگراس سال رمضان میں عمرہ کی اجازت نہیں ملی تومیں ضروررمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

حریم شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے مجھے مارننگ شوکی بھی آفرآئی تھی تومیں نے منع کردیا تھا کیونکہ یہ کام میرے بس کا نہیں، میں وہ کام ہی کیوں کروں جومیرے بس کا ہے ہی نہیں۔ حریم شاہ سے جب چینل کا نام پوچھا گیا کہ انہیں کس چینل سے آفرآئی ہے توانہوں نے کہا اس متعلق وہ ابھی کچھ نہیں بتائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔