بھارت میں جڑواں بچوں کے نام ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھ دیئے گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 اپريل 2020
لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات کو ہمیشہ یاد رکھنے کیلیے یہ نام رکھے، والدین فوٹو: فائل

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات کو ہمیشہ یاد رکھنے کیلیے یہ نام رکھے، والدین فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں والدین نے اپنے جڑواں بچوں کے نام ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھ دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن ہے تاہم اس دوران ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں 27 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جس کے لیے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، والدین نے بیٹے کا نام کووڈ اور بیٹی کا نام کورونا ہی رکھ دیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ یہ نام اس لیے رکھے تاکہ بچوں کی پیدائش کے وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے اُٹھانے والی مشکلات اور دقتیں زندگی بھر یاد رہیں تاہم یہ بھی ممکن ہیں کہ مستقبل میں ہم ان بچوں کے نام تبدیل کر دیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کسی بڑے واقعات یا ناگہانی آفت سے متاثر ہو کر اپنے بچوں کے نام اسی مناسبت سے رکھنے کا رواج عام ہے جیسے گزشتہ ماہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں والدین نے اپنی بچی کا نام ’کورونا‘ رکھا تھا اور اس سے قبل ایک شخص نے امریکی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر پیدا ہونے والے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔