- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کورونا وائرس ؛ شوہر پہلی بیوی کے پاس موجود، دوسری اہلیہ کا کرفیو پاس کا مطالبہ
عمان: اردن میں ایک خاتون نے کرفیو پاس جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا شوہر پہلی بیوی کے گھر ہے اور کرفیو کے باعث واپس نہیں آسکتا۔
عرب میڈیا کے مطابق اردن کی ایک رہائشی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے روتے ہوئے حکام سے کرفیو پاس جاری کرنے کی استدعا کی تاکہ وہ اپنے شوہر سے ملنے جا سکیں جو اس وقت اپنی پہلی بیوی کے گھر پر ہیں اور کرفیو کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکتے۔
یہ پڑھیں : نجی کمپنیاں ملازمین کو بیروزگار نہ کریں تنخواہ حکومت دے گی، سعودی فرمانروا
مذکورہ خاتون نے مزید بتایا کہ ان کا شوہر 12 دن قبل پہلی بیوی کے گھر گیا تھا اور واپسی والے دن کرفیو نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے وہیں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اس لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مجھے کرفیو پاس جاری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس متاثرین کی یاد: چین میں ایک روزہ سوگ، 3 منٹ کی خاموشی
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 56 ہزار 985 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اردن میں اس وائرس کے مصدقہ 310 مریض ہیں جب کہ 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔