- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
آٹا اور چینی بحران رپورٹس : مزید وضاحت کیلیے کمیٹیوں کو اضافی سوالات تفویض
اسلام آباد: چینی اور آٹا بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد حکومت نے مزید وضاحت کے لیے کمیشنز کو اضافی سوالات دے دیے تاہم دونوں رپورٹس اور اضافی سوالات کے جوابات عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چینی اور آٹا بحران پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹس پر حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان شفافیت اور احتساب کو جمہوریت کا بنیادی اصول اور گڈ گو رننس کا خاصا سمجھتے ہیں، چینی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دو انکوائری کمیٹیاں ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں۔
یہ پڑھیں : چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف
اعلامیے کے مطابق کمیٹیوں نے گندم اور آٹے کے معاملے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا، دونوں کمیٹیوں کی طرف سے انکوائری رپورٹس پیش کی گئیں تاہم مزید وضاحت کے لیے اضافی سوالات دیئے گئے ہیں، وزیراعظم نے دونوں کمیٹیوں کی رپورٹس اور اضافی سوالات کے جوابات عوام کے لیے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کابینہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کا تحقیقاتی دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، کمیٹی کو انکوائری کمیشن ایکٹ 2017ء کے تحت انکوائری کمیشن کا درجہ دے دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : گندم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، ذمہ داروں کے نام سامنے آگئے
اعلامیے کے مطابق کمیشن فائنڈنگ فرانزک کا تجزیہ کررہا ہے، کمیشن 25 اپریل تک اپنا کام مکمل کرلے گا جوکہ عوام کے سامنے لایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت کے تحت وفاقی حکومت کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد اور اس ضمن میں دیگر ضروری اقدامات کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔