- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
گرمی بڑھنے پر بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری رہ سکتا ہے، چینی ماہرین
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اورمشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
چینی میڈیکل ٹیم نے کورونا وباکی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کے موثر اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے حفاظتی اقدامات اور علاج معالجہ کے طریقہ کار کوموثر قرار دیا۔
اس موقع پر چینی وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت کے اقدامات موثر ثابت ہورہے ہیں، عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوری اور تیز رفتاری سے صحیح سمت میں اقدامات کئے ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات قابل تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے چینی میڈیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی
ملاقات کے دوران چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اپنے مشاہدات بیان کئے اور تجربات بھی بتائے۔ چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس کا پھیلاؤ جلد ازجلد اور کم سے کم جگہ پر روکا جائے، چینی ڈاکٹر مامنگ ہوئی کے مطابق گرمی میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
چینی وفد کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کورونا وائرس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کم ازکم 28دن کے لئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس کے بعد محتاط انداز میں مرحلہ وار پابندیاں نرم کی جانی چاہئیں۔ کورونا وائرس کے شکار مریض کو گھر میں رہنے کی بجائے اسپتال /قرنطینہ مرکز میں آنا چاہیے، مریض کی جان بچانے کے لئے انتہائی ناگزیر صورت میں پلازمہ کا استعمال مفید ثابت ہواہے۔
چینی ماہرین نے بتایا کہ متاثرہ مریض کےلیے 3اینٹی وائرل ادویات کا استعمال مفید ثابت ہوا، بعض اوقات کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور زیادہ قوت مدافعت رکھنے والے افراد جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں، معمر افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لئے کورونا وائرس خطرناک ہوسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا چین قابل اعتماد دوست ہے،جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے کورونا وائرس پر کم ازکم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ کورونا سے بچاؤ اور سدباب کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے چین کا ماڈل دنیا کے لئے ایک نئی مثال ہے۔ چینی ڈاکٹروں کے مشورے اور سفارشات پر عمل کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔