- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
پنجاب گندم لانیوالی گاڑیوں کو سندھ میں روک لیا گیا
لاہور: پنجاب گندم لانیوالی گاڑیوں کو سانگھڑ، پنوں عاقل اور اباڑو میں گاڑیوں کو روک لیا گیا۔
گندم کی بین الصوبائی ترسیل کے معاملے پر سندھ اور پنجاب میں تنازعہ پیدا ہو گیا،سول اور عسکری حکام کے ذریعے طے پانے والے معاہدے اور طریقہ کار کے باوجود محکمہ خوراک سندھ کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے اپنے ہی سیکرٹری فوڈ سندھ کے تحریری احکامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری پرمٹ رکھنے والی پنجاب جانیوالی گندم سے بھری گاڑیاں روکنا شروع کردیں۔
تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بغیر پرمٹ والی گاڑیوں کو سندھ فوڈ کی جانب سے پنجاب کی سرحد کنارے بنائی گئی چار چیک پوسٹوں پر مبینہ طور پرفی گاڑی 1 لاکھ20 ہزار روپے رشوت وصول کر کے گندم لی جانے دی جا رہی ہے،حکومت پنجاب نے سندھ کے عدم تعاون کے پیش نظر گندم کی ترسیل کا معاملہ آج کورونا رابطہ کمیٹی ایجنڈے میں شامل کروا دیا۔
علاوہ ازیں پنجاب میں گندم کی نئی فصل سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 500 روپے فی بوری کمی ہو گئی۔ مزید برآں محکمہ خوراک آج ضلع راجن پورکے مراکز پر کسانوں کو باردانہ کا اجراء کرے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آٹابحران خدشات کے پیش نظرہفتہ قبل سندھ سے 10 ہزار ٹن گندم کی درخواست کی تھی ،ایس اوپیزبھی بن گئے تھے، سیکرٹری فوڈ سندھ نے لیٹر کے باوجود سانگھڑ، پنوں عاقل اور اباڑو میں گاڑیوں کو روک لیا گیا۔
ایکسپریس سے گفتگو میں سیکرٹری فوڈ پنجاب وقاص علی محمود نے کہا مسائل ہیں لیکن سندھ سے رابطہ ہے ۔سیکرٹری فوڈ سندھ محمد لئیق نے کہا کہ کچھ مسائل تھے جنہیں دور کر لیا گیا ،دو اضلاع میںگاڑیوں کو جانے دیا گیا ہے ۔ چیک پوسٹوں پر پیسے لئے جانے کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔
پاکستا ن فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ بالخصوص لاڑکانہ ڈویژن میں سب سے زیادہ مسائل ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔