لاپتہ افراد کیس: ایف سی کا کوئی افسر پولیس کے سامنے پیش نہ ہوا

مانیٹرنگ ڈیسک / خبر ایجنسیاں  پير 2 دسمبر 2013
حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا، سی آئی ڈی آج رپورٹ جمع کرائے گی،مہلت مانگنے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا، سی آئی ڈی آج رپورٹ جمع کرائے گی،مہلت مانگنے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: لاپتہ افراد کیس میں سپریم کورٹ کے احکام کے باوجود ایف سی کا کوئی افسر تفتیش کیلیے ڈی آئی جی سی آئی ڈی پولیس امتیاز شیخ کے سامنے پیش نہیں ہوا، ڈی آئی جی آج عدالت عظمیٰ میں رپورٹ جمع کرائینگے۔

دوسری جانب حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے سپریم کورٹ سے مزید مہلت لینے کا فیصلہ کیا ہے، توقع ہے کہ آج اس حوالے سے باقاعدہ درخواست دائر کی جائے گی، عدالت نے لاپتہ افراد کو آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں کراچی میں سماعت کے دوران چیف جسٹس قرار دے چکے ہیں کہ اس کیس کی پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔