میرا دامن صاف ہے،انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو مایوسی ہوگی، پرویز مشرف

آئی این پی  پير 2 دسمبر 2013
 پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں، ملک کیلیے جان بھی چلی جائے تو کوئی پروا نہیں، پرویز مشرف فوٹو: فائل

پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں، ملک کیلیے جان بھی چلی جائے تو کوئی پروا نہیں، پرویز مشرف فوٹو: فائل

لاہور: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے‘ مجھے انتقام کا نشانہ بنانیوالوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پرویز مشرف نے اے پی ایم ایل یوتھ ونگ پنجاب کے چیف آرگنائزر الیاس گجر کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور حکو مت میں مہنگائی اور بیروزگاری نہ ہونے کے برابر رہی، آج مہنگائی سے تنگ لوگ اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں جبکہ دہشتگردی اور دیگر مسائل میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا۔ انھوں نے کہا کہ میں ہر فورم پر اپنی بیگناہی ثابت کرونگا، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں، ملک کیلیے جان بھی چلی جائے تو کوئی پروا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔