عزت دار شہری ہوں، جیل میں کلاس بی دلائی جائے، شکیل آفریدی کا وکلا کو خط

این این آئی  پير 2 دسمبر 2013
 مجھے گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا، شکیل آفریدی فوٹو: فائل

مجھے گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا، شکیل آفریدی فوٹو: فائل

اسلام آباد: ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے اپنے وکیل کو لکھے گئے خط کی کاپی منظرعام پرآگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شکیل آفریدی نے 30 نومبر کو جیل سے اپنے وکیلوں سمیع اللہ اور قمر ندیم کے نام خط لکھا تھا جسکے متن میںشکیل آفریدی نے کہا کہ پہلا پاکستانی ہوں جسے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں، یہ کیسی عدالت اور کیسا انصاف ہے، گریڈ انیس کا آفیسر اور عزت دار شہری ہوں، مجھے گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا، ڈاکٹر شکیل آفریدی نے خط میں مطالبہ کیا کہ ان کیلیے جیل میں کلاس بی کی مراعات حاصل کی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔