پاکستانی طالبان گروپوں میں تقسیم ہوچکے شکست دینا ناممکن نہیں، ڈیوڈ کیمرون

این این آئی  پير 2 دسمبر 2013
ہماری کوشش ہے پاکستان افغانستان سمیت دنیا بھرسے شدت پسندوں کاخاتمہ ممکن بنایاجاسکے،  ڈیوڈ کیمرون فوٹو: رائٹرز/فائل

ہماری کوشش ہے پاکستان افغانستان سمیت دنیا بھرسے شدت پسندوں کاخاتمہ ممکن بنایاجاسکے، ڈیوڈ کیمرون فوٹو: رائٹرز/فائل

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ القاعدہ کو حالیہ دنوں میں شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے اورتنظیم پہلے سے بہت کمزورہوگئی ہے۔

شدت پسندوں کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، برطانیہ میں تارکین وطن کیلیے نئے قوانین کا اطلاق ضروری ہوگیا تھا۔ انھوں نے گزشتہ روزایک تقریب سے خطاب میںکہا پاکستان نے شدت پسندوں کے خاتمے کیلیے دنیاسے بھرپورتعاون کیا ہے، ہماری کوشش ہے پاکستان افغانستان سمیت دنیا بھرسے شدت پسندوں کاخاتمہ ممکن بنایاجاسکے۔ انھوں نے کہا حکیم اﷲ محسودکی ہلاکت کے بعد پاکستان میں طالبان مختلف گروپوں میں تقسیم ہوچکے ہیں اوراب انھیں شکست دینا ناممکن نہیں رہا، آن لائن کے مطابق ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان نے بتایاوزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹوئیٹرطرزکی چین کی ویب سائٹ سیناوائبوپراکائونٹ بنالیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔