قدرتی ٹیلنٹ، وسیم اکرم نے پاکستان کو کرکٹ کا برازیل قراردیدیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 6 اپريل 2020
پاکستان قدرتی ٹیلنٹ میں مالامال ہے، وسیم اکرم

پاکستان قدرتی ٹیلنٹ میں مالامال ہے، وسیم اکرم

 لاہور:  قدرتی ٹیلنٹ کی وجہ سے وسیم اکرم نے پاکستان کو کرکٹ کا برازیل قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پر گفتگو میں آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے کہا کہ ہم اکثر بات کرتے ہیں کہ پاکستان قدرتی ٹیلنٹ میں مالامال ہے، یہاں سے ہمیشہ حیران کن حد تک باصلاحیت کرکٹرز سامنے آتے ہیں، جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ آپ پاکستان کو کرکٹ کا برازیل قرار دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے برازیل کو قدرتی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کی کھیپ ہمیشہ میسر رہتی ہے۔ ڈین جونز نے کرکٹ میں نئے رجحانات متعارف کرانے والے جن پاکستانی کرکٹرز کے نام گنوائے ان میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر،  عبدالقادر اور مشتاق احمد شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔