کرفیو کی خلاف ورزی پر فجی کے 2 رگبی پلیئرز کی گرفتاری

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 5 اپريل 2020
دونوں کھلاڑیوں کے اس عمل کی رپورٹ ورلڈ گورننگ باڈی کو بھی دی جائے، حکام  ۔ فوٹو:فائل

دونوں کھلاڑیوں کے اس عمل کی رپورٹ ورلڈ گورننگ باڈی کو بھی دی جائے، حکام ۔ فوٹو:فائل

سووا / فجی: کرفیو کی خلاف ورزی پر فجی  کے 2 رگبی پلیئرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

فجی کے 2 رگبی پلیئر کو کورونا وائرس کے سبب عائد سیلف آئسولیشن قواعد کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیاگیا، مقامی حکام کے مطابق ان دونوں کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے اس عمل کی رپورٹ ورلڈ گورننگ باڈی کو بھی دی جائے گی جب کہ ان کی شناخت عوامی سطح پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔