کورونا وائرس؛ سری لنکن کرکٹرز باغبانی چیلنج میں مصروف

محمد یوسف انجم  پير 6 اپريل 2020
سری لنکن کھلاڑیوں کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کیلیے عوام سے گھر پر رہنے کی اپیل

سری لنکن کھلاڑیوں کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کیلیے عوام سے گھر پر رہنے کی اپیل

کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں لاک سری لنکن کرکٹرز ان دنوں گھرمیں باغبانی چیلنج میں مصروف  ہیں۔

اس چیلنج کو سابق کپتان کمارسنگاکارا نے بھی قبول کرتے ہوئے اپنے گھر کے باغیچہ کی تصاویر شوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماضی میں لگائے گئے پودے اب پیداوار دینا شروع ہوگئے ہیں۔

کمار سنگاکارا نے ان کے ساتھ تصاویر جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر پھل لگا دیکھ کر بہت خوش ہوں،  یہ ہمارے گھر اور ہمسایوں کے لیے کافی ہیں۔ ایم سی سی کے صدر نے اپیل کی کہ آپ بھی گھر میں باغبانی کریں۔

کمار سنگاکارا کی طرح جیون مینڈس، اینجلو میتھوز، ڈینش چندی مل، ڈریموتھ کرونا رتنے، دھیمکا پرشاد، تیشارا پیریرا اور دوسرے کرکٹرز بھی ہوم گارڈننگ کے اس چیلنج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی گھر پر رہنے کی درخواست کی ہے تاکہ اس عالمی وبا کا مقابلہ کیا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔