عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ

ویب ڈیسک  پير 6 اپريل 2020
 عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کے اضافے کے بعد  1640 ڈالر پر پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کے اضافے کے بعد 1640 ڈالر پر پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

کراچی: عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالراور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کے اضافے سے 96 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیر کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کے اضافے کے بعد  1640 ڈالر پر پہنچ گئی جس کے بعد مقامی طور پر سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب  300 روپے اور 258 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد بھی 96 ہزار 600 روپے اور دس  گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 82  ہزار 820 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے برعکس  چاندی کی فی تولہ قیمت 950 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ بند ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔