فرانس ؛ کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے پر فٹبال کلب کے ڈاکٹر کی خودکشی

ویب ڈیسک  پير 6 اپريل 2020
60 سالہ ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز 20 سال سے ریمس فٹبال کلب کا حصہ تھے، فوٹو : فائل

60 سالہ ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز 20 سال سے ریمس فٹبال کلب کا حصہ تھے، فوٹو : فائل

میڈرڈ: فرانس میں ایک فٹبال کلب سے منسلک ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق فرانس میں لیگ ون کے کلب ’ریمس‘ سے منسلک ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ مثبت آیا تاہم ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے اسپتال میں داخل ہونے یا قرنطینہ میں جانے کے بجائے خودکشی کر لی۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ 60 سالہ برنارڈ گونزالیز کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی جس کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں خود کشی کی وجہ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنا لکھا ہے تاہم پولیس نے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

footbal club doctor suicide after confirm corona 1

 

فٹبال کلب ریمس کی انتظامیہ نے ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز کی موت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز گزشتہ 20 برسوں سے کلب کے ساتھ منسلک تھے ان کی اچانک موت پر صدمے میں ہیں۔ اس خبر نے فٹبال کے شائقین کو بھی افسردہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس نے 70 ہزار افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ اس مہلک سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد رپورٹ ہونے والے کیسز میں کمی آرہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔