جاسوسی کا مقدمہ،عذیر بلوچ کو 12سال قید کی سزا

اسٹاف رپورٹر  منگل 7 اپريل 2020
2017 میں گرفتاری کے بعد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں تھا۔ فوٹو : فائل

2017 میں گرفتاری کے بعد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں تھا۔ فوٹو : فائل

کراچی: لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کو سنٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا۔

عذیر بلوچ کیخلاف 54 مقدمات درج ہیں، عذیر بلوچ کو جاسوسی کے ایک مقدمے میں 12سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد عذیر بلوچ کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا، عذیر بلوچ 2017 میں گرفتاری کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تحویل میں تھا جبکہ اس سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

عدالت سے سزا کے بعد عذیر بلوچ کو دوبارہ سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا، عذیر بلوچ پر قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے ، دہشت گردی ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں کے مقدمات درج ہیں جوکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں سمیت مختلف کورٹس میں زیر سماعت ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔