افغانستان میں پائیدار امن پاکستان کے مفاد میں ہے، دفتر خارجہ

نمائندہ ایکسپریس  پير 2 دسمبر 2013
نوازشریف نے دورہ کابل میں افغانستان کی زیر قیادت امن عمل کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، اعزاز احمد چوہدری. فوٹو : فائل

نوازشریف نے دورہ کابل میں افغانستان کی زیر قیادت امن عمل کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، اعزاز احمد چوہدری. فوٹو : فائل

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کا قیام پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

اتوار کو ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان انتظامیہ کو افغانستان کی زیر قیادت امن عمل کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے دورہ کابل میں وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر حامد کرزئی نے دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل اور خصوصاً 2014 میں نیٹو فوج کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے افغان صدر سے ملاقات میں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ملا برادر تک رسائی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے اوردونوں ملکوں نے2015 تک دوطرفہ تجارت5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔