- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
ثقلین مشتاق کی بیٹی نے والد کا میک اپ کردیا، ویڈیو وائرل
کراچی: کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً تمام لوگ گھر میں بند ہوکر رہ گئے ہیں۔ مشہور شخصیات اس صورتحال میں شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے گھروں سے اپنی دلچسپ سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔
سابق کرکٹر ثقلین مشتاق بھی گھر میں موجود ہیں اورانہوں نے سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا حلیہ ہی بدلا ہوا نظر آرہا ہے۔ ثقلین مشتاق کے چہرے پر میک اپ لگاہوا ہے اور سر پر سرخ بالوں کی وگ بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ میں جانے کے بعد فنکاروں کی دلچسپ سرگرمیاں
سابق کرکٹر نے اپنی اس حالت کی ذمہ داراپنی بیٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہم اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور میرا یہ حلیہ اس میک اپ آرٹسٹ نے کیا ہے۔ میں اپنی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کررہاہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس نے مجھے زبردستی کہا کہ میرے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے اور اب میرا میک اپ کرکے بہت خوش ہے۔
ویڈیو کے آخر میں سابق کرکٹر نے تمام لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا محفوظ رہیں، خوبصورت نظر آئیں اور اپنے پیاروں کی کمپنی سے لطف اندوز ہوں۔
واضح رہے اس سے قبل وسیم اکرم کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کی بیٹی ان کا ہیئر اسٹائل بنانے میں مصروف تھی اور وسیم اکرم کے چہرے کے تاثرات سے صاف ظاہر تھا کہ ان کے پاس اس کے سوا اور کوئی آپشن نہیں کہ وہ چپ چاپ بیٹھ کر اپنی بیٹی سے بالوں کی پونی بنوائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔