کورونا وائرس کے بعد جانور انسانی آبادیوں تک آپہنچے

ویب ڈیسک  بدھ 8 اپريل 2020
دنیا بھر میں انسان گھروں میں بند ہیں اور جانور دھیرے دھیرے آبادیوں کا رخ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں انسان گھروں میں بند ہیں اور جانور دھیرے دھیرے آبادیوں کا رخ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

سان فرانسسکو: کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں عالمی آلودگی کم ہوئی ہے وہیں انسانی مداخلت سے پریشان جنگلی حیات نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔

پوری دنیا سے اب ویڈیو اور تصاویر آرہی ہیں کہ سبزہ پھیل رہا ہے اور جانور انسانوں ، سواریوں اور مشینوں کے شور سے محفوظ ہوکر دھیرے دھیرے آبادیوں تک پہنچ رہے ہیں۔ لیکن ہرنوں، مویشیوں، گلہریوں کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں بھالو، پہاڑی شیر اور مگرمچھ بھی دیکھے گئے ہیں۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں گھروں کے درمیان ایک مگرمچھ کو چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ کیلیفورنیا میں لوگوں نے سانپوں کا مشاہدہ بھی کیا ہے۔ لیکن سب سے مسحورکن مناظر ساحلوں کے ہیں جہاں آبی پرندوں کی بھرمار ہے۔ دنیا بھر سے ایسی چند تصاویر نیچے دی جاری ہیں۔

پہلی تصویر میں لندن کے نواح میں واقع ایک گھر کےباہر مقامی ہرنوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔

نیچے کی تصویر 24 مارچ کو لی گئ ہے جس میں چلی کے شہر سانتاگو کی سڑکوں پر ایک جنگلی تیندوے پیوما کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر میں ایک خوبصورت ہرن سری لنکا کی سڑک پر بے خوف گھوم رہا ہے۔

سان فرانسسکو میں ایک ایک قسم کا بھیڑیا کویوٹس درخت کے تنے پر آرام کررہا ہے جبکہ عقب میں گولڈن گیٹ برج نمایاں ہے۔

ایک نامعلوم مقام کی تصویر جہاں پہاڑی شیر آبادی میں گھس آئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔