شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد مارے گئے

ویب ڈیسک  منگل 7 اپريل 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند  میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر  کارروائی کی گئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو، فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو، فائل

 راولپنڈی: شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران  7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند  میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں اِدل خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے  کارروائی کی جس کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے سےبھارتی ادویات، اسلحہ،مواصلاتی آلات،لٹریچراوردیگرسامان برآمد ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔