مصدق حسین نے 200 بنگلہ دیشی گھرانوں کی ذمہ داری سنبھال لی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 8 اپريل 2020
 دنیا بھر کی طرح بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں

دنیا بھر کی طرح بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں

کولمبو:  بنگلہ دیشی آل راؤنڈر مصدق حسین کورونا وائرس سے مشکلات کے شکار افراد کی مدد کیلیے سامنے آگئے۔

انھوں نے اپنے علاقے میں 200 گھرانوں کی ذمہ داری سنبھال لی، دنیا بھر کی طرح بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں، مصدق نے سب پر زوردیاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے قرب وجوار میں رہنے والے لوگوں کی مدد کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔