- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
وباء کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات؛ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وباء کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ملک کے نجی اسپتالوں کے مالکان، سی ای اوز اور ممتاز ڈاکٹرونے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس کے شرکا سے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ان کی حمایت، تعاون اور رہنمائی چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے آپ کو یہاں مدعو کیا ہے۔
تمام ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی کاوشوں اور فوری اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اگر وہ بروقت اقدامات نہ کرتے تو صورتحال قابو سے باہر ہوجاتی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کو آسان نہ کریں، اگر لاک ڈاؤن واپس لیا گیا تو یہ وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے گا، شہر کی ایک بڑی آبادی کچی آبادیوں میں رہتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اپنی کابینہ اور دیگر اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کریں گے، نجی اسپتالوں کے تمام سی ای اوز اور مالکان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ جب بھی صوبائی حکومت کو ضرورت ہو گی تو وہ انھیں سازوسامان، افرادی قوت، تکنیکی اور ماہرانہ مدد فراہم کریں گے۔
دریں اثنا وزیراعلی ہاؤس میں کابینہ کے اہم ارکان کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں پر رش پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے پولیس، رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی مجھے ابتدائی7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے، بلا ضرورت کسی کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جائے، کورونا وائرس کے اعداوشمار تشویشناک ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پر رہیں، ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔