دعائے شبِ برأت

 بدھ 8 اپريل 2020
’’ اے اﷲ عزوجل! اے احسان کرنے والے کہ جس پر احسان نہیں کیا جاتا، اے بڑی شان و شوکت والے!

’’ اے اﷲ عزوجل! اے احسان کرنے والے کہ جس پر احسان نہیں کیا جاتا، اے بڑی شان و شوکت والے!

ترجمہ:

’’ اے اﷲ عزوجل! اے احسان کرنے والے کہ جس پر احسان نہیں کیا جاتا، اے بڑی شان و شوکت والے! اے فضل و انعام والے! تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پریشان حالوں کا مددگار، پناہ مانگنے والوں کو پناہ اور خوف زدوں کو امان دینے والا ہے۔ اے اﷲ! اگر تُو اپنے یہاں اُم الکتاب (یعنی لوحِ محفوظ) میں مجھے شقی (بدبخت)، محروم، دھتکارا ہوا اور رزق میں تنگی دیا ہوا لکھ چکا ہے تو اے اﷲ! اپنے فضل و کرم سے میری بدبختی، محرومی، ذلّت اور رزق کی تنگی کو مٹادے اور اپنے پاس امُ الکتاب میں مجھے خوش بخت، رزق دیا ہوا اور بھلائیوں کی توفیق دیا ہوا ثبت فرما دے کہ تو نے ہی تیری نازل کی ہوئی کتاب میں، تیرے ہی بھیجے ہوئے نبیؐ کی زبان کا فرمانا اور تیرا فرمانا حق ہے: ’’ اﷲ جو چاہے مٹاتا ہے اور ثبت کرتا ہے اور اصل لکھا ہوا، اسی کے پاس ہے۔‘‘ اے اﷲ! تجلّی اعظم کے وسیلے سے جو نصف شعبان المُکّرم کی رات میں ہے کہ جس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام اور اٹل کر دیا جاتا ہے۔ یااﷲ! ان تمام مصیبتوں اور مُشکلات کو ہم سے دور فرما کہ جنہیں ہم جانتے اور جنہیں ہم نہیں جانتے، جب کہ تُو انہیں سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔ بے شک تُو سب سے بڑھ کر قوّت والا اور عزّت والا ہے۔ اﷲ تعالیٰ ہمارے سردار محمد (ﷺ) پر اور آپؐ کی آل و اصحابؓ پر درود و سلام بھیج، تمام تر خوبیاں سب جہاں کے پالنے والے اﷲ تعالیٰ کے لیے ہیں۔‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔