- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
پی آئی اے کی پائلٹس تنظیم پالپا اور حکومت میں مذاکرات کامیاب، فضائی آپریشن بحال
اسلام آباد: پی آئی اے کی پائلٹس تنظیم پالپا اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فضائی آپریشن بحال ہوگیا اور کراچی سے لندن اور لاہور سے ٹورنٹو کے لیے پروازیں روانہ ہوگئیں جب کہ راولپنڈی سے ایک پرواز پھنسے پاکستانیوں کو لانے بغداد چلی گئی۔
پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹس تنظیم پالپا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیئے جس کے تحت پی آئی اے انتظامیہ پائلٹس کوحفاظتی سامان فراہم کرنے کی پابند ہوگی، پائلٹس قومی ایئرلائن کی تمام شیڈول اور خصوصی پروازیں اُڑانے کے پابند ہوں گے، کورونا کے باعث اگر کوئی پائلٹ طیارہ اڑانے سے انکار کرے تو اسے لکھ کر دینا ہوگا۔
مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فضائی آپریشن بحال ہوگیا اور کراچی سے لندن اور لاہور سے ٹورنٹو کے لیے پروازیں روانہ ہوگئیں جب کہ راولپنڈی سے ایک پرواز پھنسے پاکستانیوں کو لانے بغداد چلی گئی۔
دوسری طرف پاک فضائیہ کے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پی آئی اے کو خصوصی طیارہ سی ون تھرٹی دے دیا، یہ طیارہ کراچی سے 13 پائلٹس کو لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔
سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پوری دنیا ایک جنگی صورتحال سےگزر رہی ہے، پی آئی اے اپنے ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔