بلوچستان میں فوجی مداخلت ختم کیے بغیر امن ممکن نہیں، طلال بگٹی

آئی این پی  پير 2 دسمبر 2013
نئی فوجی قیادت بلوچستان کیلیے عملی اقدامات کرے، پرویز مشرف کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔ فوٹو: فائل

نئی فوجی قیادت بلوچستان کیلیے عملی اقدامات کرے، پرویز مشرف کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔ فوٹو: فائل

لاہور: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ نئی فوجی قیادت کو بلوچستان میں فوجی مداخلت کے خاتمے کے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

فوجی آپریشن کسی بھی معاملے کا حل نہیںاس سے مسائل میںاضافہ ہوتا ہے، پرویز مشرف کا آرٹیکل6کے تحت ٹرائل ہوگیا تو کسی کو اقتدار پر شب خور مارنے کی جرأت نہیں ہوگی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں طلال بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں آج بھی ڈیرہ بگٹی سمیت بہت سے علاقے نوگو ایریا ہیں جہاں ہمیں جانے کی اجازت نہیں ہے، نئی فوجی قیادت  بلوچستان میں فوجی مداخلت کے خاتمے کے عملی اقدامات کرے کیونکہ اس کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کوسزا ضرور ملنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔