کورونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں نے بھی 74 ملین روپے جمع کرائے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 8 اپريل 2020
حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کی ہیں، مرتضیٰ وہاب
 (فوٹو : فائل)

حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کی ہیں، مرتضیٰ وہاب (فوٹو : فائل)

کراچی:  سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے 74 ملین روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ شہریوں نے 74 ملین روپے ایمرجنسی فنڈ میں جمع کرائے ہیں، ہم نے شفافیت کو برقرار رکھنے کیلیے اہم فیصلہ کیاہے،سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کی ہیں۔

کورونا ایمرجنسی فنڈ سے متعلق تمام معلومات صوبائی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں،بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہری محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈکی تفصیلات تفصیل جان سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔