کورونا؛ 78 فیصد پاکستانی حکومتی اقدامات سے مطمئن

نمائندہ ایکسپریس / این این آئی  بدھ 8 اپريل 2020
75 فیصد پاکستانی جون تک صورتحال معمول پر آنے کیلیے پر امید ،گیلپ سروے
 (فوٹو: فائل)

75 فیصد پاکستانی جون تک صورتحال معمول پر آنے کیلیے پر امید ،گیلپ سروے (فوٹو: فائل)

 پشاور /  اسلام آباد: 78 فیصدپاکستانیوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھیک اقدامات کررہی ہیں۔

یہ نتائج عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں سامنے آئے ہیں۔ سروے  کے مطابق 78 فیصد پاکستانی شہری صوبائی حکومتوں کے کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 90 فیصد لوگوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور حکمت عملی پر اظہار اطمینان کیا ہے ،یہ شرح سب سے کم بلوچستان میںر ہی جو 45 فیصد ہے جبکہ پنجاب میں 78 اورسندھ میں79 فیصد رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔