عالمی کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ٹوئٹر کے بانی نے 1 ارب ڈالر عطیہ کردیئے

ویب ڈیسک  بدھ 8 اپريل 2020
شریک بانی ٹوئٹر جیک ڈورسی کی عطیہ کردہ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 167 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

شریک بانی ٹوئٹر جیک ڈورسی کی عطیہ کردہ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 167 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

سلیکان ویلی: مشہورِ زمانہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹوئٹر‘‘ کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے عالمی کورونا ریلیف فنڈ کےلیے ایک ارب ڈالر عطیہ کردیئے ہیں۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 167 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی قائم کی ہوئی ایک اور کمپنی ’’اسکوائر‘‘ میں اپنے حصص (ایکویٹی) کے ایک ارب ڈالر عالمی کورونا ریلیف فنڈ میں منتقل کررہے ہیں۔ یہ رقم ان کے مجموعی اثاثوں کا 28 فیصد ہے۔

اپنی اسی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ جب یہ وبا ختم ہوجائے گی تو اس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم و صحت اور ’’یو بی آئی‘‘ (عالمی بنیادی آمدن) پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔