وزارت داخلہ نے تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

ویب ڈیسک  بدھ 8 اپريل 2020
فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وزارت داخلہ ۔ فوٹو:فائل

فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وزارت داخلہ ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے وزارت داخلہ نے تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر  پاکستان میں موجود تمام غیر ملکی افراد کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی، امید ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنہ نہیں ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔