دبئی کے معروف نیوز اینکر کورونا وائرس سے ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 8 اپريل 2020
نیوز اینکر و ریڈیو میزبان رچرڈ کورام میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، فوٹو : فائل

نیوز اینکر و ریڈیو میزبان رچرڈ کورام میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، فوٹو : فائل

 لندن: برطانیہ میں مقیم دبئی کے معروف نیوز اینکر رچرڈ کورام کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے چینل 33 کے شہرت یافتہ نیوز اینکر رچرڈ کورام کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے۔  رچرڈ کورام 80 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر تھے جب وہ چینل 33 میں نیوز اینکر تھے اور ریڈیو پر بھی ایک پروگرام کی میزبانی کرتے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آئی سی یو منتقل

نیوز اینکر اور ریڈیو میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ رچرڈ کورام نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر ایونٹ منیجمنٹ کمپنی بھی کھولی اور متحدہ عرب امارات میں فن و ثقافت سے متعلق کئی شوز بھی منعقد کرائے وہ کچھ برسوں سے برطانیہ میں ہی مقیم تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 55 ہزار تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار ہوگئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔