نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے مارچ کے بل مؤخر کروادیئے

 بدھ 8 اپريل 2020
مارچ کے بجلی بلوں کی تاخیر سے ادائیگی پر کوئی سرچارج لاگو نہیں ہو گا، نیپرا اعلامیہ. فوٹو:فائل

مارچ کے بجلی بلوں کی تاخیر سے ادائیگی پر کوئی سرچارج لاگو نہیں ہو گا، نیپرا اعلامیہ. فوٹو:فائل

نیپرا نے کے الیکٹرک کی طرف صارفین کوبھجوائے گئے مارچ کے بجلی بل موخر کروا دئیے۔

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی طرف صارفین کوبھجوائے گئے مارچ کے بجلی بل موخر کروا دئیے، اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے کورونا کے باعث مارچ کے بجلی بل اوسط شرح کی بنیاد پر صارفین کو بھجوائے، نیپرا کو صارفین کی جانب سے زائد بجلی بلوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں،  گئے، شکایات پر معاملہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا، اب مارچ کے بجلی بلوں کی تاخیر سے ادائیگی پر کوئی سرچارج لاگو نہیں ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔