وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

رضوان غلزئی  جمعرات 9 اپريل 2020
عمران خان کو کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ فوٹو:فائل

عمران خان کو کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اسد عمر اور زبیدہ جلال بھی ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ان کا استقبال کیا۔

عمران خان کوئٹہ میں ایک روزہ دورے کے دوران گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔ انھیں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم دیگراہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔