شعیب اختر نے اپنے اور کیف کے بیٹے میں مقابلے کی تجویز دیدی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 9 اپريل 2020
شعیب اختر نے ٹویٹر پر ازرائے مذاق جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تو پھر کیف میچ ہوجائے کیبر اور میرے بیٹے میکائیل علی اختر کا؟۔ فوٹو: فائل

شعیب اختر نے ٹویٹر پر ازرائے مذاق جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تو پھر کیف میچ ہوجائے کیبر اور میرے بیٹے میکائیل علی اختر کا؟۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے اور سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کے بیٹے میں مقابلے کی تجویز پیش کردی۔

محمد کیف نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کے بیٹے کبیر نے ٹی وی پر ورلڈ کپ 2003 میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے بعد تبصرہ کیا کہ شعیب اختر کو تیز بولنگ کی وجہ سے باؤنڈری جڑنا آسان ہونا چاہیے۔ جس پر شعیب اختر نے ٹویٹر پر ازرائے مذاق جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تو پھر کیف میچ ہوجائے کیبر اور میرے بیٹے میکائیل علی اختر کا؟ آپ کے بیٹے کو پیس کے بارے میں اپنے سوالات کا جواب مل جائے گا، اسے میری طرف سے پیار کیجیے گا‘۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2003 کے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹ پر 273 رنز بنائے تھے، جواب میں بھارت نے سہواگ اور ٹنڈولکر کے دھواں دار آغاز کے بعد یہ میچ 6 وکٹ سے جیت لیا تھا، اس میں کیف نے 60 بالز پر 35 رنز جڑ کر اپنا حصہ ڈالا تھا، شعیب اخترکوٹے کے 10 اوورز میں 72 رنز کی پٹائی برداشت کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ حاصل کرپائے تھے۔ ان کے بیٹے کی عمر محض تین برس ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔