پاک بھارت میچز، شائقین پلیئرز کو سپورٹ کریں، یوراج اور روہت کی اپیل

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 9 اپريل 2020
دونوں ممالک کے لوگوں کو پلیئرز کے حوالے سے زیادہ تحمل کی ضرورت ہے، یوراج سنگھ۔ فوٹو: فائل

دونوں ممالک کے لوگوں کو پلیئرز کے حوالے سے زیادہ تحمل کی ضرورت ہے، یوراج سنگھ۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ اور رائٹ ہینڈ بیٹسمین روہت شرما نے اپنے اور پاکستانی شائقین سے باہمی مقابلے میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی خصوصی درخواست کی ہے۔

انسٹاگرام پر لائیوسیشن میں یوراج نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں شائقین اپنے ملک کے حوالے سے جذباتی ہوجاتے ہیں، انھیں کھلاڑیوں کے بارے میں سوچنا اورمثبت انداز میں سپورٹ کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے لوگوں کو پلیئرز کے حوالے سے زیادہ تحمل کی ضرورت ہے۔

اس پر روہت نے کہا کہ میں اس سے متفق اور جب کبھی شائقین سے بات کا موقع ملتا ہے، انھیں ہم یہی پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں، ہرکوئی اپنی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے مگر انھیں نتائج سے قطع نظر اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔