فیڈرر نے ویرات کوہلی کو گھر پر ٹینس کھیلنے کا چیلنج دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 9 اپريل 2020
ویرات بھی اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ہیٹ پہن کرٹینس بال سے ڈرل کریں اور ویڈیو بھی پوسٹ کریں، سوئس اسٹار۔ فوٹو: فائل

ویرات بھی اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ہیٹ پہن کرٹینس بال سے ڈرل کریں اور ویڈیو بھی پوسٹ کریں، سوئس اسٹار۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: سوئس اسٹار روجر فیڈرر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو گھر پر ٹینس کھیلنے کا چیلنج دے دیا۔

روجر فیڈرر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سفید لباس میں ملبوس ہیٹ پہنے ریکٹ سے ٹینس بال کو دیوار پر تیزی سے ہٹ کر رہے ہیں۔

انھوں نے ویرات کوہلی سمیت مختلف اسپورٹس اسٹارز کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ہیٹ پہن کرٹینس بال سے ڈرل کریں اور ویڈیو بھی پوسٹ کریں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔