روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی

بزنس رپورٹر  جمعرات 9 اپريل 2020
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں قیمت فروخت168روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں قیمت فروخت168روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 40پیسے کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر 168 روپے سے گھٹ کر167.40روپے پر آگیا جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کمی سے167روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت168روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 179روپے سے گھٹ کر177روپے اور قیمت فروخت181روپے سے گھٹ کر179روپے ہوگئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 200روپے اور قیمت فروخت 202روپے مستحکم رہی۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 41.80روپے سے گھٹ کر41.50روپے اور قیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر42روپے ہوگئی۔ اسی طرح یوے ای درہم کی قیمت خرید 43.50روپے سے گھٹ کر42روپے اور قیمت فروخت 44روپے سے گھٹ کر 43.50 روپے ہوگئی جب کہ چینی یو آن کی قیمت خرید20.50روپے سے بڑھ کر21.50 روپے ہوگئی اور قیمت فروخت23 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔