پاکستان اسپورٹس بورڈ مستحقین کو راشن کی تقسیم میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، عامر خان

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 9 اپريل 2020
 تحریری طور پر مطلع کیا تھا تاہم بورڈ نے کوئی جواب نہ دیا، باکسر عامر خان کا پیغام۔ فوٹو، فائل

تحریری طور پر مطلع کیا تھا تاہم بورڈ نے کوئی جواب نہ دیا، باکسر عامر خان کا پیغام۔ فوٹو، فائل

کراچی: انٹرنیشنل باکسر عامر خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان  اسپورٹس بو رڈ اسلام آباد کے مستحق افراد کو راشن کی تقسیم میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

اپنے پیغام  میں پاکستانی نثراد برطانوی باکسر نے کہا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انتظامیہ نے اسپورٹس کمپلیکس، اسلام  آباد میں قائم عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں کورونا وائرس  کے سبب لاک ڈاؤن سے متاثرراشن کے مستحق افراد کو داخلے سے روک دیا۔ ہم غرباء میں راشن بیگ تقسیم کرنا چاہتے تھے۔ پی ایس بی نے بتائے بغیر راشن تقسیم کرنے پر اعتراض کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو تحریری طور پر مطلع کیا تھا تاہم بورڈ نے کوئی جواب نہ دیا،بورڈ حکام کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پانچ ہزار مستحق افراد  راشن حاصل نہیں کر سکے۔ اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد  کے دروازے بند کردیے گئے،راشن لانے والے ٹرکوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہم نے پہلے ہی پی ایس بی کے سو افراد کو راشن دیا۔آج پی ایس بی والوں نے ہمیں اندر جانے سے روک دیا۔ ہمیں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے،مستحق اور غریب افراد بعد کھانے کو ترس رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔