- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کورونا ریلیف پیکیج، بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر، ای سی سی نے منظوری دیدی
اسلام آباد: حکومت نے کورونا ریلیف پیکیج کے تحت بجلی کے بلوں میں ماہانہ اورسہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک موخر کردی، قومی خزانے پر151ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی جبکہ ای سی سی نے 4 سپلیمنٹری گرانٹس بھی منظور کرلی ہیں جبکہ دو سو ارب روپے کے پاکستان انرجی سکوک بانڈز کے دوسرے مرحلے کیلیے ویلوایٹر (تخمینہ کار،قیمت لگانے والا)کی تقرری کی منظوری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ، ای سی سی نے اجلاس میں نجی بینکوں سے 100 ارب روپے قرض لینے کی بھی منظوری دی ہے تاکہ آئندہ چھ ماہ تک بجلی کے نرخ نہ بڑھانے کی صورت میں حکومتی نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے اور تیل درآمدکنندگان کو زرمبادلہ کی شرح میں تبدیلی کا ازالہ کیا جاسکے۔
ای سی سی اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل کو بیل آئوٹ پیکیج دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اسے ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جاسکے کیونکہ اس وقت پی ایس او کو 257 ارب روپے مختلف اداروں اور محکموں سے وصول کرنے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے روں ماہ کے دوران مجموعی طور پر تین سو ارب روپے مختلف بینکوں اور کارپوریٹ سیکٹر سے حاصل کرنے ہیں اور اس دوران حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس رقم سے گردشی قرضوں میں کچھ حصہ ادا کردیا جائے، ای سی سی اس سلسلے میں پہلے ہی منظوری دے چکی ہے کہ دو سو ارب روپے کے مقامی اسلامی سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ای سی سی کے کورونا ریلیف پیکیج سے300 یونٹ والے صارفین کو 22 ارب روپے تک کا ریلیف ملے گا، 4 سپلیمنٹری گرانٹس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی )کیلئے 16 کروڑ روپے، پائیدار ترقی پروگرام کیلیے ایک ارب 70 کروڑ، سپیشل سکیورٹی ڈویڑن جنوبی فیزون کیلیے 11ارب 48 کروڑ روپے اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کیلیے 46 کروڑ 42 لاکھ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔