ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی

ویب ڈیسک  جمعـء 10 اپريل 2020
ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

 کراچی: ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

ایک ماہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 72 کروڑ ڈالرپر آگئے جب کہ شیڈولڈ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 6 ارب 26 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔