وزیر مملکت شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دوبارہ مل گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 10 اپريل 2020
8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس لیا گیا تھا فوٹو: فائل

8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس لیا گیا تھا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دوبارہ سونپ دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے سیفران شہریارآفریدی کو ایک مرتبہ پھر نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم نے 8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کو چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سابق بیوروکریٹ بابر یعقوب فتح محمد کا رتبہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔