محمد یوسف نے خود کو مصروف رکھنے کی ٹپس پر مبنی ویڈیو جاری کردی

محمد یوسف انجم  جمعـء 10 اپريل 2020
نماز پڑھنے اور قران پاک کی تلاوت کرنے کو عادت بنائیں، محمد یوسف

نماز پڑھنے اور قران پاک کی تلاوت کرنے کو عادت بنائیں، محمد یوسف

سابق کپتان محمد یوسف نے کورونا وائرس میں گھر پر رہنے کی اہمیت کے ساتھ خود کو مصروف رکھنے کی ٹپس پر مبنی ویڈیو جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں محمد یوسف کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو گھر تک محدود رکھنا بہت ضروری ہے۔ گھر میں رہ کر خود کو قیدی نہ سمجھیں بلکہ  نماز پڑھنے اور قران پاک کی تلاوت کرنے کو عادت بنائیں ۔ اس کے ساتھ اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔

https://twitter.com/yousaf1788/status/1248549776003665920

اس ویڈیو میں پاکستان کے کامیاب ترین بلے باز نے مختلف جسمانی مشقیں بھی کرکے دکھایا ہے، جو ایک کمرے میں رہتے ہوے با آسانی سے ہر بندہ کرسکتا ہے۔ محمد یوسف کے فینز اور سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اس ویڈیو کو کافی سرارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔