نجی تعلیمی اداروں نے بہت مال بنالیا اب تو فیس معاف کردیں، جاوید میاںداد

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 10 اپريل 2020
حکومت سے درخواست ہے کہ وہ بھاری بھر کم فیسیں وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کو ہی بند کر دے، سابق کرکٹر (فوٹو : فائل)

حکومت سے درخواست ہے کہ وہ بھاری بھر کم فیسیں وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کو ہی بند کر دے، سابق کرکٹر (فوٹو : فائل)

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کو فیس کی مد میں 20 فیصد رعایت دینے کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھاری فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں نے بہت مال بنالیا، موجودہ صورتحال میں وہ فیس معاف کردیں انہیں موجودہ صورتحال میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے، نجی اسکول اس برے وقت میں لوگوں کی مدد کریں اور طالب علموں کی فیس معاف کر دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو عملے کے افراد کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں عطیات وصول کریں، دنیا بھر میں تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جاتی ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ وہ بھاری بھر کم فیسیں وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کو ہی بند کر دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔