پی ایس ایل 4: یوٹیوب پر ویڈیوز سے تین کروڑ86 لاکھ روپے سے زائد آمدنی

روزنامہ ایکسپریس  ہفتہ 11 اپريل 2020
20 فیصد بورڈ اور باقی فرنچائزز کو ملے۔ فوٹو:فائل

20 فیصد بورڈ اور باقی فرنچائزز کو ملے۔ فوٹو:فائل

پی ایس ایل 4میں یوٹیوب پر ویڈیوز سے تین کروڑ86 لاکھ68 ہزار868 روپے آمدنی ہوئی۔

امپائر اسپانسر شپ حقوق کے 5 کروڑ63 لاکھ45 ہزار625آدھے آدھے بورڈ اور فرنچائزز میں تقسیم ہوئے۔ پروڈکشن انہیسمنٹ اسپانسر شپ کے 6 کروڑ38 لاکھ45 ہزار 294 میں سے20 فیصد پی سی بی اور باقی فرنچائزز کو ملے، اسی مد میں حاصل شدہ  ایک کروڑ96 لاکھ 44 ہزار706 روپے کی مکمل رقم بورڈ کو ملی۔

پی ایس ایل 4میں یوٹیوب پر ویڈیوز سے تین کروڑ86 لاکھ68 ہزار868 روپے آمدنی ہوئی، اس میں سے 20 فیصد بورڈ اور باقی فرنچائزز کو ملے۔ کیچ اینڈ ون اسپانسر شپ سے 5 کروڑ 21 لاکھ75 ہزار625، گرافک انٹرچینج رائٹس سے 5 کروڑ23 لاکھ75 ہزار705، اسٹریٹیجک ٹائم آؤٹ اسپانسر شپ سے ایک کروڑ73 لاکھ90 ہزار625، ٹرک برانڈنگ سے ایک کروڑ53 لاکھ3 ہزار750، ورچیوئل ایڈورٹائزنگ سے ایک کروڑ17 لاکھ79 ہزار250 جبکہ فینٹسی ایپ سے 31 لاکھ8 ہزار روپے ملے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔