جنوبی وزیرستان کے 3 ہزار خاصہ دار پولیس میں ضم

ضم اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ


ویب ڈیسک April 12, 2020
ضم اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ (فوٹو: فائل)

جنوبی وزیرستان کے 3 ہزار 24 خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے ضم شدہ ضلع جنوبی وزیرستان کے 3 ہزار 24 خاصہ داروں کو محکمہ پولیس میں ضم کردیا۔

وزیر اعلیٰ پشاور محمود خان کا کہنا ہے کہ سابق قبائلی علاقوں کے انضمام کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری ہے، انصمام سے متعلق تمام امور بہت جلد مکمل کیے جائیں گے، ضم اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبائلی اضلاع کی پولیس کی جدید خطوط پر تربیت، تمام ضروریات ترجیحی بنیادوں پوری کی جائیں گی۔ جب کہ بعدازاں وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

مقبول خبریں