فلم اسٹار انجمن اور لکی علی میں طلاق

قیصر افتخار  بدھ 15 اپريل 2020
ہم نے بہت کوشش کی لیکن یہ رشتہ مزید آگے نہیں بڑھ سکتا،انجمن۔ فوٹو: فائل

ہم نے بہت کوشش کی لیکن یہ رشتہ مزید آگے نہیں بڑھ سکتا،انجمن۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کی معروف فلم اسٹار انجمن اور لکی علی میں علیحدگی ہو گئی۔

معروف اداکارہ انجمن کے خاوند سعید احمد المعروف لکی نے باقاعدہ وڈیو پیغام میں طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب فلم اسٹار انجمن نے آڈیو پیغام کے ذریعے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بہت کوشش کی لیکن یہ رشتہ مزید آگے نہیں بڑھ سکتا، اس لیے ہم دونوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے راستے جدا کر لیے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔