ن لیگ کو سندھ کیلیے پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے، قادر مگسی

ایکسپریس نیوز ڈیسک  منگل 3 دسمبر 2013
بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے سندھ بھر سے اپنے امیدوار نامزد کرینگے۔  فوٹو: فائل

بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے سندھ بھر سے اپنے امیدوار نامزد کرینگے۔ فوٹو: فائل

گھارو:  حکمرانوں نے وڈیروں اور جاگیرداروں کو خوش کرنے کے لیے نئی حلقہ بندیاں کی ہیں، دیہی آبادی کو شہری آبادی سے علحیدہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے  نجی دعوت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے ذریعے سندھی آبادی کو شہری آبادی سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ وڈیروں کو خوش کرنے کے لیے ضیاء دور والے طرز پر چھوٹی ریاستیں  بنائی جارہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نواز لیگ کے پاس سندھ کے مسائل کے حوالے سے کوئی ایجنڈا نہیں، انہیں سندھی عوام کو نظر انداز کرنے کے بجائے سندھ کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔ ڈ سندھ میں بھوک، بدحالی، بیروزگاری بدامنی اور لوٹ مار عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کراچی آپریشن ملی بھگت پر مبنی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج نہیں نکلیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے سندھ بھر سے اپنے امیدوار نامزد کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔