مفتی منیب الرحمان کو چاند نظر نہیں آتا چھوٹا سا کورونا کہاں نظر آئے گا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  بدھ 15 اپريل 2020
رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آجائے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی.فوٹو:فائل

رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آجائے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی.فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کا احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں اور ان کا احترام بھی ہے، لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقی لوگوں سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رمضان کا 24 اپریل کو نظر آجائے اور پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا، پہلے ارادہ تھا کہ اس بار چاند دیکھنے کے لئے عوام کو اکٹھا کریں گے، لیکن کورونا نے ہر اجتماع منسوخ کرا دیا، تاہم اگر آئندہ سال موقع ملا تو چاند رات کو تقریب کا انعقاد کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔