آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدے گا، مشیر خزانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 16 اپريل 2020
عوام کے لیے ریلیف کے اقدامات بھرپور انداز سے کررہے ہیں، مشیر خزانہ فوٹو: فائل

عوام کے لیے ریلیف کے اقدامات بھرپور انداز سے کررہے ہیں، مشیر خزانہ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف آج 1.4 ارب ڈالر منظور کردے گا، یہ رقم پاکستان کو کورونا کے خلاف اقدام میں بڑی مدد کرے گی، عوام کے لیے ریلیف کے اقدامات بھرپور انداز سے کررہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بروقت فراہم کر رہے ہیں، کورونا سے نقصانات ضرور ہیں لیکن اللہ سے بہتری کی امید ہے۔

دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں وزیراعظم کو کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف سے 1.4 بلین ڈالر کی اضافی مراعاتی منظوری سے آگاہ کیا، انہوں نے وزیر اعظم کو حکومت کے اعلان کردہ اقتصادی پیکیج پر عمل درآمد سے متعلق بھی بتایا۔ وزیراعظم نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے جی 20 ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔